ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپورمیں کنویں میں پھنسے چیتے کو 3دن بعد زندہ بچالیا گیا

کنداپورمیں کنویں میں پھنسے چیتے کو 3دن بعد زندہ بچالیا گیا

Wed, 09 Nov 2016 03:30:29    S.O. News Service

کنداپور8/نومبر (ایس او نیوز) کنڈلور کے قریب کوراڈی نامی مقام پر سرکاری کنویں میں پھنسے ہوئے ایک چیتے کو تین دن بعد زندہ بچالیا گیا ہے۔ کہتے ہیں کہ سرکار کی طرف سے بنائے گئے عوامی کنویں میں رات کے وقت حادثاتی طور پرایک چیتا گر گیا اور کسی طور وہ اوپر نہیں آسکا۔مقامی چرواہے جب اپنے جانور اس طرف لے گئے تو انہوں نے کنویں سے چیتے کی آوازیں سنیں۔ چونکہ کنواں بہت ہی زیادہ گہرا تھا اس لئے چیتے کے لئے اوپر چڑھنا ممکن نہیں تھا۔

مقامی لوگوں نے گرام پنچایت اور محکمہ جنگلات کے افسران کو اس کی خبر دی۔پہلے تو درختوں کی بڑی بڑی ٹہنیاں کنویں اتاری گئیں تاکہ چیتا اس کے سہارے اورپر آسکے۔ مگر یہ تدبیر کارگر نہیں ہوئی۔ پھر فائر بریگیڈ کے افسران نے ایک پنجرہ کنویں میں اتارا اور منجو ناتھ نائک نامی غوطہ خور کی مدد سے چیتے کو پنجرے میں قید کرکے اوپر کھینچ لانے میں کامیابی حاصل کی۔محکمہ جنگلات کے افسران نے بتایا کہ تین دن کے بعد کنویں سے بچائے گئے اس چیتے کو وائلڈ لائف سینکچوری میں چھوڑ دیا جائے گا۔


Share: